دیپکا نے رنبیر کپور کے ساتھ گزارے خاص لمحات کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا

10:39 AM, 17 Oct, 2017

ممبئی: معروف اداکارہ دیپکا نے رنبیر کپور کے ساتھ گزارے ہوئے خاص لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر کسینے میرے لیے کچھ خاص کیا ہے تو ان میں رنبیر کپور کا نام سرفہرست ہے۔


دیپکا نے اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتا یا کہ میں نے رنبیر کپو ر سے ذکر کیا تھا کہ میں پیانو بجانا سیکھنا چاہتی ہوں تو کچھ ہی دنوں میں رنبیر کپور نے میرے گھر پیانو بطور تحفہ بھجوا دیا۔ دیپکا نے کہا کہ رنبیر کپور نے میرے لیے ایسا رومانوی اقدام اٹھا کر مجھے حیران کر دیا تھا۔


 

یاد رہے کہ دیپکا اور رنبیر کے درمیان دوستانہ تعلقات سے کچھ زیادہ تھے اور دونوں اداکاروں کی راہیں جدا کرنے کی خبر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

مزیدخبریں