سعودی عرب کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا,ذرائع

10:18 AM, 17 Oct, 2017

ریاض:سعودی عرب کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا۔

سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے والی اتھارٹی "واٹ" نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔تفصیلی اعلامیہ بعد میں جاری ہوگا۔

واضح رہے سعودی حکومت نے گزشتہ دنوں  ویلیوایڈ ڈ ٹیکس کو  مکانات کے کرایوں کی شرح پر ناٖفذ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد غیر ملکی شہریوں کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہاہے ۔ تاہم سعودی حکومت کے نئے اعلان کے بعد غیر ملکی شہریوں کی خوشی ادھوری رہ گئی ہے ۔ 

ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی کثیر تعداد اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھتی ہے ۔ پرائیویٹ سکولوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہونے سے قوی امکان ہے کہ سکول کی فیسوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

مزیدخبریں