سرکاری ٹی وی پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت آج ہو گی

09:59 AM, 17 Oct, 2017

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت آج ہو گی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کرینگے. عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی عصمت اللہ کا بیان قلم بند کر لیا تھا.عدالت نے پولیس کو عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کی اسلام آباد کی جائیداد کی تفصیل عدالت میں جمع کرا دی تھی.عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ لاہور اور میانوالی کی جائیداد کی تفصیل ملنے کے بعد جائیداد قرق کر لی جائے گیایس ایس پی عصمت اللہ کا معائنہ کرنے والے دونوں ڈاکٹر بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں.

مزیدخبریں