سعودی طالبات کا ٹریک سوٹ کیساہو گا ؟

09:52 AM, 17 Oct, 2017

ریاض: سعودی اسپورٹس پبلک اتھارٹی کے چیئرمین کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے طالبات کیلئے ٹریک سوٹ کا ڈیزائن مقرر کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سعودی روایات اور رسم و رواج کے عین مطابق ہوگا .

شہزادی ریم نے طالبات کیلئے اسکولوں میں اسپورٹس میں استعمال کیلئے ٹریک سوٹ کی بابت تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل کی ضرورتوں اور سعودی روایات کا حسین امتزاج ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کی صحت بے حد اہم ہے ۔ ہم اسپورٹس ٹیموں اور کھیلوں کے مقابلوں کی بات نہیں کررہے ہیں ہمارا مقصد بچیوں کو صحت کے اصول سمجھانا اور جسمانی لیاقت پیدا کرنا ہے۔ اسکولوں میں ورزش سے طلباوطالبات کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

مزیدخبریں