عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اور بوہیمیا کی ملاقات، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اور بوہیمیا کی ملاقات، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

لندن :لندن میں پاکستانی لوک گلوکار عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی اور پنجابی ریپر و میوزک پروڈیوسر بوہیمیا کی ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ بوہیمیا نے عطا اللّٰہ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پیروں میں بیٹھ کر عزت دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب، برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان اور بوہیمیا کی ویڈیو کال نے بھی دھوم مچائی۔ اس دوران چاہت نے اپنا مشہور گانا بدو بدی کا ورژن سنایا اور بوہیمیا کو ایک شعر بھی پیش کیا، جس پر ریپر نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ہمارا نیا گانا آ رہا ہے بوہیمیا بوم!"

بوہیمیا ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی ملاقاتیں اور سرگرمیاں مداحوں میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔