خواجہ آصف کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24 نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے چیلنج: "لندن سے بچوں کو بلائیں"

08:44 PM, 17 Nov, 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 24 نومبر کے جلسے کی کامیابی کے لیے بندے لانے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور جلسے کی حتمی کامیابی کے لیے بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرکا اور خرچے کا بوجھ خود بھی اٹھائیں، اور زندگی بھر مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئے گزارا نہیں کریں۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

حسن مرتضیٰ کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل: "پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بانی کے لیے نقارہ خدا ہیں"

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بانی پی ٹی آئی کے لیے نقارہ خدا کی مانند ہیں۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے قید ساتھی بھی انہیں سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں، اور ان کے قول و فعل کا تضاد ان کے قریبی ساتھیوں اور ووٹرز کو بدظن کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چلتے پانی کی طرح ہوتی ہے، اور اگر سیاست میں کھڑا پانی بن جائے تو وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ملک اور معیشت کے اشاروں کو نیچے لانے کی سازش کر رہی ہے، اور جب عوام کو مشکل سے ریلیف ملنا شروع ہوتا ہے تو پی ٹی آئی ان سے یہ بھی چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کے رنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی سختی سے رد کی اور پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ وہ اپنے اطوار ٹھیک کر لیں، ورنہ انہیں خواری کا سامنا ہوگا۔

مزیدخبریں