بھارت :بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ بھارت نے ایک جدید ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے بھارت ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
یہ میزائل بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے تیار کیا ہے اور یہ 1500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلائٹ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ میزائل نے اپنے ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنایا اور تجربہ کامیاب رہا۔