پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے:وفاقی وزیر خزانہ

 پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے:وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آ گئی ہے، شرح سود میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطے جاری ہیں، اور اسٹینڈ بائی معاہدے کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے معیشت درست سمت میں چل رہی ہے، اور عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا گیا ہے، اور زراعت، رئیل اسٹیٹ، اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو معیشت میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے ماحولیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت کے ساتھ میثاق ماحولیات بھی ضروری ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔