یوٹیوب شارٹس کے لیے نیا AI ٹول متعارف

یوٹیوب شارٹس کے لیے نیا AI ٹول متعارف

کیلیفورنیا:معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے شارٹس صارفین کے لیے ایک نیا AI ٹول متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ ٹول صارفین کو کسی بھی گانے کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے وہ 30 سیکنڈز کے منفرد ساؤنڈ ٹریک بنا سکیں گے۔



کسی بھی گانے کو منتخب کرکے اسے پوپ سے جاز یا کسی اور طرز میں تبدیل کر سکیں گے۔
اپنی تحریری ہدایات دے کر یا پہلے سے ریکارڈ شدہ آوازوں کی مدد سے گانوں میں تبدیلی لا سکیں گے۔

یہ AI ماڈل گوگل ڈیپ مائنڈ کی ٹیم نے تیار کیا ہے، جس میں گانے کو صارفین کی پسند کے مطابق ڈھالنے کے لیے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا.واضح طور پر یہ بتایا جائے گا کہ AI کا استعمال کیا گیا ہے۔گانے کے اصل گلوکار کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ فیچر اس وقت صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

یوٹیوب کا یہ نیا ٹول شارٹس میں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ایک بڑی کوشش ہے، جو تخلیق کاروں کو منفرد اور ذاتی نوعیت کے گانے بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔