ریاض : سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیوں کے تحت ایک ہفتے کے دوران 20124 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں میں شامل افراد مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔گرفتار ہونے والوں میں11,607 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ، جبکہ 5,285 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔تاہم 3,232 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں پکڑے گئے۔
اس کے علاوہ، سعودی حکام نے کہا کہ 1,401 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا، جن میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپیائی اور باقی دیگر ممالک کے تارکین شامل تھے۔اسی دوران، 98 افراد کو سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر باہر نکلنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔
وزارت داخلہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ غیر قانونی تارکین کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے والے افراد کو 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔