جارجیا: جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ یہ واقعہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ہونے والے ایک اجلاس کے دوران پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گیورگی کالادرویش اس اجلاس میں شریک تھے جب اپوزیشن جماعت کے ایک اہلکار نے بھرے مجمع میں ان پر دھاندلی کے الزامات لگائے اور پھر اچانک ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اپوزیشن رہنما کو سیاہی پھینکتے ہوئے اور اس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو انہیں پکڑنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعے کے بعد سیاسی تنازعات مزید بڑھ گئے ہیں، کیونکہ اپوزیشن جماعت نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ دوسری طرف، حکومتی رہنماؤں نے اس واقعے کو غیر سنجیدہ اور غیر مہذب قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔