سبی: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور یہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
انتخابی عمل کے دوران، حلقے کے 34 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔