لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
نواز شریف نے 25 اکتوبر کو دبئی سے لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچنے کی اطلاع دی، جبکہ مریم نواز 7 نومبر کو جینیوا میں اپنے طبی معائنے کے بعد لندن سے وطن واپس آئیں ہیں۔
دونوں کی وطن واپسی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 24 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج ملک کو ڈی ریل کرنے کی ایک کوشش ہے، جسے مسلم لیگ ن ناکام بنا دے گی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا اور مسلم لیگ ن اپنے سیاسی و قومی مفادات کا تحفظ کرے گی۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس پر نواز شریف نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن اس احتجاجی تحریک کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنائے گی۔