بھارت میں بارش لانے کے لیے مینڈکوں کی شادی

12:26 AM, 17 Nov, 2024

بھارت :بھارت کی ریاست آسام کے گاؤں رنگدوئی میں ایک عجیب و غریب رسم ادا کی جاتی ہے، جس کے مطابق خشک موسم میں بارش لانے کے لیے مینڈکوں کی شادی کرائی جاتی ہے۔

 مقامی افراد کا ماننا ہے کہ اس رسم سے بارش کے دیوتا "بھگوان بارون" کو خوش کیا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بارش ہوتی ہے۔

مینڈکوں کی شادی کی رسومات کسی روایتی بھارتی شادی کی طرح ادا کی جاتی ہیں۔ اس میں ایک گروہ دلہن کی طرف سے اور دوسرا گروہ دولہا کی طرف سے ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ شادی کے دن دونوں مینڈکوں کو ہلدی، سنڈور اور تیل سے سجایا جاتا ہے تاکہ یہ خوشی کی علامت سمجھی جائے اور بارش کا آغاز ہو۔
 

مزیدخبریں