لاہور کی فیکٹری میں تیارکیے جانے والے کھانسی کے5 سیرپ مضرصحت ثابت،مالدیپ کی شکایت پر پابندی لگادی گئی 

11:17 PM, 17 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : حکومت کی طرف سے مضرصحت ثابت ہونے پر کھانسی کے 5 سیرپ پر پابندی لگا کر لاہور میں واقع فیکٹری سر بمہر کردی گئی ہے۔وزیر صحت     ڈاکٹر جمال ناصر کاکہنا  ہے کہ   لاہور میں تیارکردہ  کھانسی کے یہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کئے جاتے تھے۔

حکومت پنجاب نے کھانسی کے پانچ شربت  پر پابندی عائد کر دی۔مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہو گئی۔ ڈریپ کی سفارش پر سیرپس کی فروخت روک دی۔ 

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر      ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا  پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹوروں سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے  جبکہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے۔  اس سے پہلے بھارتی کف سیرپس میں موجود انہی کثافتوں سے کئی بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

محکمہ  وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر      کی جانب سے میوکورڈ، الکوفن ،الرگو ، امیڈون ،زن سل سیرپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس حوالےسے   زرائع ابلاغ کے لیے  اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔ 

مزیدخبریں