وفاقی حکومت نے بھی شہریوں کا ملٹری ٹرائل نہ کرنے کے  فیصلے کیخلاف اپیل کردی

07:15 PM, 17 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سندھ حکومت، وزارت دفاع اور بلوچستان شہدا فورم کے بعد وفاقی حکومت نے بھی عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے سے متعلق پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

  

حکومت نے سپریم کورٹ سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے توسط سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلے تک پانچ رکنی لارجر بینچ کے فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 23 اکتوبر کو عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں