ن لیگ میں جانے والے سیاستدان سمجھ جائیں ، حکومت مہنگائی لیگ نہیں پیپلز پارٹی کو مل رہی ہے: بلاول بھٹو

07:07 PM, 17 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

مردان : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی لیگ کی طرف جانے والے الیکٹ ایبلز کو شکست ہوگئی۔ دوبارہ سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کی جگہ سلیکشن ہوئی تو اس کانقصان عوام اٹھائیں گ۔عوام اب دوبارہ سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔پرانی سیاست کرنے والے الیکٹبلز کی تلاش میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹبلز نہیں رہیں گے،روٹی ،کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا نعرہ رہے گا،،مہنگائی اور بے روز گاری کا حل بھی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ سب کو نظر آرہا ہےجیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اس سے قبل بھی سیلیکٹڈ راج کو بھگتا ہے اور آگے جا کر پاکستان کے عوام سیلیکٹڈ راج کو قبول نہیں کریں گے۔ انھیں معلوم ہے کہ ’جو لوگ پرانی سیاست کر رہے ہیں وہ بھی الیکٹیبلز کی تلاش میں ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی زمانے میں یہ سیاست چلتی تھی اور شاید ان الیکٹیبلز کی اب بھی اہمیت تو ہو گی مگر جس دن یہ مہنگائی لیگ میں شامل ہوئے پھر وہ الیکٹیبلز نہیں رہیں گے۔ان کے مطابق ’یہ زمینی حقائق ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اپنی سوچ، شعور اور حق ہے۔ ادھر ادھر نہیں دیکھنا ماضی میں جو ہوا ہے، سو ہوا ہے، اب ساتھ مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ جیالا وزیراعظم بھی ہوگا، جیالا وزیراعلیٰ بھی ہو گا۔‘

مزیدخبریں