وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر: پی سی بی

05:44 PM, 17 Nov, 2023

لاہور: سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیاگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وہاب ریاض کا پہلا اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا 

اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے ان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے اور وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبریں