خدیجہ شاہ نظر بند

03:56 PM, 17 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سانحہ 9 مئی  کے مقدمات میں نامزد معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو  30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری جس میں کہا گیا ہےکہ خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کا حکم  ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر  جاری کیا گیا۔

نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

خیال رہے  خدیجہ شاہ کو چوتھی ضمانت ملنے کے بعد MPO3 کے مقدمہ میں درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں