امریکی وفاقی اپیلز کورٹ کے جج کیلئے نامزد پاکستانی نژاد عدیل منگی کےآفس میں عمران خان کی تصویر شامل

امریکی وفاقی اپیلز کورٹ کے جج کیلئے نامزد پاکستانی نژاد عدیل منگی کےآفس میں عمران خان کی تصویر شامل
سورس: File

واشنگٹن:سابق وزیر اعظم و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان  امریکی تاریخ میں پہلی بار  وفاقی اپیلز کورٹ کے   نامزد ہونے والےمسلمان جج عدیل منگی کے آئیڈیل نکلے۔ 

پاکستان سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ  میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد عدیل منگی کو امریکی سرکٹ کورٹ آف اپیل کا جج نامزد کیا (سینیٹ کی توثیق سے مشروط)۔ گوہر خان نے کہا کہ  ان کے دفتر کی تصویروں کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ  ان کے آئیڈیل کون ہیں!

خیال رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن شہری عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 


واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تربیت یافتہ قانون دان عدیل منگی کو وفاقی اپیلز کورٹ کے تھرڈ سرکٹ میں جج لگانے کا اعلان کیا ہے۔

چھیالیس سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے۔

نامزد عدیل اے منگی، نیویارک کی مسلم بار ایسوسی ایشن، نیویارک کی لیگل ایڈ سوسائٹی اور مسلمز فار پروگریسو ویلیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نیشنل ایل جی بی ٹی بار ایسوسی ایشن کے اتحادی بورڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں