لاہور: بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھات شروع سے کسی نہ کسی الزام پر تنقید کی زد میں رہا۔ پہلے سیمی فائنل بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور کپتان پر پچ تبدیلی کا الزام لگایا گیا تھا، اب بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹاس فکسنگ کے الزام کا سامنا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے بھی بھارتی کپتان روہت شرما پر میچ تبدیلی کا الزام لگایا۔ سکندر بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بخت نے دعویٰ کیا کہ روہت ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ٹاس فکس کر رہے ہیں۔ بخت کا کہنا ہے کہ روہت سکہ اپنے ہم منصب سے بہت دور اچھالتا ہے اور آئی سی سی حکام لامحالہ ہندوستان کے حق میں فیصلےکرتے ہیں۔
Very strange the way Rohit Sharma throw the coin at toss, far away, don’t let other Captains to see, compare to other Captains in the WC , any reason?? @BCCI @TheRealPCB @CricketAus @CricketSouthAfrica #sikanderbakht #WorldCup23 #IndiaVsNewZealand @ImRo45 @ICC pic.twitter.com/KxhR2QyUZm
— Sikander Bakht (@Sikanderbakhts) November 15, 2023
دوسری جانب ایکس پر ویڈیوز وائر ل ہو رہی ہیں جس کے ساتھ تبصروں میں کہا جارہاہے کہ بھارتی کپتان رہوت شرما ٹاس کے وقت سکے کو اتنی دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کپتان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت نے جیت لیا ہے ۔
ریفری نے پہلے بتا دیا اور COIN بعد میں دیکھا ????????
— Muneeba Ali (@MuneebaAli108) November 15, 2023
So Rohit Sharma Spin The Coin And Through It a Distance Away So That Kane Can’t Even See That And Indian Referee Can Ask India Won The Toss???????? @vikrantgupta73 G Kuch To Javab Dain????????#ViratKohli???? #RohitSharma????… pic.twitter.com/jMcXpFv7c0
سوشل میڈیا پر ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچز کے دوران بھی بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔
ٹاس فکسنگ کے الزام کے بعد روہت شرما کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پرتیزی سے پھیل گئی اور ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کو ہوا دے دی۔
Rigged World cup????
— Hassan (@HassanAbbasian) November 15, 2023
Well paid @BCCI#INDvsNZhttps://t.co/ZKYIb8109k
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سکندر بخت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کون فیصلہ کرکے سکہ اچھالتا ہے کہ اسے کہاں اترنا چاہیے؟ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین نے بھی اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کپتان کا سکہ اچھالنے کا الگ طریقہ ہوتا ہے۔
Wasim Akram bashing people who said toss was rigged#IndiaVsNewZealand pic.twitter.com/PXHBYiEtPM
— Dr. Maulik Modi (@iamthemaulik) November 16, 2023
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بی سی سی آئی اور بھارتی کپتان پر پچ تبدیلی کا الزام لگا تھا کہ سیمی فائنل کو بھارت کے حق میں بنانے کیلئے میچ سے قبل پچ تبدیل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جاری انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 اکتوبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی سٹیڈیم میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔