سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی  21 نومبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی  21 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی  21 نومبر تک ملتوی کر دی۔


آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین عمران خان کےخلاف مقدمے کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے مگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں ایف آئی اے کےگواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا امکان تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین جیل سے واپس روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں