ہفتے کے روز چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

ہفتے کے روز چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری
سورس: File

لاہور: فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتے کو روز پنجاب کے 10 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند  رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔


پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ 18 نومبر کو لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہال سہ پہر 3 بجے کھلیں گے۔

 
 

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں مسلسل بڑھتی ہوئی سموگ کے خاتمے کیلئے فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے حکمنامہ میں کہا تھا کہ فوری سموگ ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔

دوسری جانب لاہور شہر آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں