2024 تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سال

08:42 AM, 17 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: 2024 تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی سال ہو گا۔ آنے والے سال میں 40ممالک میں عام انتخابات ہوں گے جس سے 2024 میں انتخابات کی تاریخ رقم ہو جائے گی۔ 

 سال 2024 میں 40 ممالک کے 4 ارب سے زیادہ عوام پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرے گی۔ بلومبرگ اکنامکس کے مطابق دنیا کی 41فیصد آبادی اور اس کی مجموعی گھریلو پیداوار کے 42فیصد  کی نمائندگی کرنے والے ممالک کے ووٹرز کے پاس اگلے سال نئے لیڈروں کو منتخب کرنے کا موقع ہے۔

جنوری میں تائیوان سے شروع ہونے والا انتخابات کا سلسلہ بنگلا دیش، پاکستان، انڈونیشیا، روس، بھارت اور برطانیہ سے ہوتا ہوا امریکا کے صدارتی انتخابات تک جائے گا۔

 سال2024 میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک بھی نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

مزیدخبریں