جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی درآمدات میں 47.34 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

11:49 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافے کا سلسلہ جاری ، جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی درآمدات میں 47.34 فیصد اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 4 ماہ میں فوڈ امپورٹس 765 ارب 55 کروڑ روپے رہیں ، گزشتہ سال اسی عرصے میں فوڈ امپورٹس 519 ارب 58 کروڑ روپے تھیں ۔ جولائی تا اکتوبر گندم کی درآمدات میں 156.95 فیصد اضافہ ہوا ، اسی عرصے میں گندم کی درآمدات 102 ارب 60 کروڑ روپے رہیں ۔ جولائی تا اکتوبر سویابین کی درآمدات میں 537.22 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ۔ اسی عرصے میں خوردنی تیل کی درآمدات 66.6 فیصد بڑھیں ۔ خوردنی تیل کی درآمدات کا حجم 314 ارب 20 کروڑ روپے رہا ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی تا اکتوبر چائے کی درآمدات میں 37.38 فیصد اضافہ ہوا ، چائے کی درآمدات کا حجم 42 ارب 85 کروڑ روپے رہا ۔ جولائی تا اکتوبر دالوں کی درآمدات میں 69.84 فیصد کا اضافہ ہوا ، دالوں کی درآمدات 77 ارب67 کروڑ روپے رہیں ۔

مزیدخبریں