اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی قانونی مشاورت مکمل ہو گئی ہے تو تاریخ بتا دیں کہ کب مقدمہ دائر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’گھڑی چوری پکڑے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، قانونی مشاورت مکمل ہو گئی ہے؟ تو تاریخ بتا دیں کب مقدمہ دائر کریں گے۔ اعلان کو ایک دن گزر چکا ہے۔ آج لانگ مارچ سے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔‘
گھڑی چوری پکڑے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، قانونی مشاورت مکمل ہوگئی ہے؟ تو تاریخ بتادیں کب مقدمہ دائر کریں گے۔ اعلان کو ایک دن گزر چکا ہے۔آج لانگ مارچ سے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔#عدالت_ضرور_جانا countdown begins DAY 2 pic.twitter.com/iVJPb8XXHD
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 17, 2022
واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مطلوب مجرم اور مشہور زمانہ دھوکے باز کو میدان میں اتارا گیا، بے بنیاد اور من گھڑت کہانی پر جھوٹے پراپیگنڈے کا مینار کھڑا کرنے والے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے میزبان میزبان، چینل اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کیخلاف پاکستان ہی نہیں برطانیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں جو سامان فروخت کیا وہ اسلام آباد میں فروخت کیا، رسیدیں اور تاریخ توشہ خانہ میں موجود ہیں، توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گی کیس ختم ہو جائے گا۔