عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

08:20 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کو 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے اسے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر آباد پولیس نے لانگ مارچ میں فائرنگ اور اعترافی بیان ریکارڈ کروانے والے ملزم نوید کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں جج نے تفتیشی افسر پر ملزم کو عدالت میں 14 روز بعد پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزم کو تین نومبر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کو کئی روز بعد پیش کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں