لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر وقارمہدی کوپارٹی ٹکٹ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وقار مہدی پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پرکام کر رہے ہیں جنہیں سینیٹ کی نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہو گی۔
ترجمان کے مطابق امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر سکیں گے۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دیدیا
07:54 PM, 17 Nov, 2022