کویت نے ایک پاکستانی سمیت سات افراد کو سزائے موت دیدی

07:48 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ریاض: ممتاز انسانی حقوق کی تنظیم کی اپیلوں کے باوجود کویت نے سات افراد کو قتل کے جرم میں موت کی سزا دیدی ۔

اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن سروس نے کہا کہ 2017 کے بعد پہلی پھانسی کی سزا دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھانسی پانے والوں میں ایک ایتھوپیا کی خاتون اور ایک کویتی خاتون شامل ہیں ، جن میں تین کویتی مرد ، ایک شامی اور ایک پاکستانی شامل ہیں ۔

25 جنوری 2017 کے بعد یہ پہلی پھانسی ہے جب تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک نے شاہی خاندان کے ایک فرد سمیت سات افراد کے ایک گروپ کو پھانسی دی ۔

واضح رہے کہ کویت نے یہ قدم سعودی عرب کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی کی سزا کے چند دن اٹھایا ہے ۔

مزیدخبریں