عمران خان بچہ جمہورا، ہم فتنہ عمرانیہ کا راستہ ضرور روکیں گے: خواجہ سعد رفیق

07:42 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں تباہی مچائی ہے اور عمران خان ابھی بچہ جمہورا ہے، ہم فتنہ عمرانیہ کا راستہ ضرور روکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو تمام جماعتوں نے مسترد کر دیا جبکہ ہم نے اس حکومت کو ماننے سے انکار پر جیلیں بھگتیں، عمران خان خود گندا ہے اور گند پھیلاتا ہے، ہم فتنہ عمرانیہ کا راستہ ضرور روکیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 13ارب روپے اکٹھے ہونے کا دعویٰ کیا، اگر ہوئے تو کن بینکوں میں رکھے تھے، پی ٹی آئی پر توشہ خانہ چوری بھی ثابت ہوچکی ہے اور پی ٹی آئی والے بات بھی کرنا چاہتے ہیں اور شرماتے بھی ہیں، سائفر کا بیانیہ بھی چھپ گیا ہے، عمران خان قوم کو کتنے لالی پاپ دیں گے، موجودہ حکومت قومی سیاسی جماعتوں کا مرکب ہے جو پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ 
خواجہ سعد رفیق نے ملک میں ائیرپورٹ اور فضائی سروس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان بہت اہم ائیر پورٹ ہے مگر اسے چلانے کیلئے ہمارے پاس جہاز نہیں ہیں، 777جہاز کم ہو رہے ہیں اور آپ نے خرید لئے ہیں، پرائیویٹ کمپنیوں نے کہیں جانا ہو تو جہاز بھر کر لے جاتے ہیں لیکن ہمارے پاس چھوٹے جہاز بھی نہیں ہیں اور یہ لیز پر بھی نہیں مل رہے، سارا سسٹم چار چھ ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ 

مزیدخبریں