محمد نوید کو دوبارہ پی ٹی اے ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری

07:25 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا نیا ممبر فنانس تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد نوید کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی جس پر محمد نوید کو دوبارہ ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے محمد نوید کی دوبارہ تعیناتی کیلئے جواز پیش کیا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری کی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے اہم قومی نوعیت کے امور میں سرگرم عمل محمد نوید کا کردار اہم قرار دیتے ہوئے دوبارہ تعیناتی میں چیئرمین پی ٹی اے کے جواز کو سمری کا حصہ بنایا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق محمد نوید کی بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی 4 سال کیلئے ہو گی جبکہ اس ضمن میں جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں