شادی شدہ جوڑے اولاد سے محروم کیوں رہتے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

06:50 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مردوں کے اسپرم کاؤنٹ میں حیران کن کمی آرہی ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 1973 سے 2000 تک اسپرم کاؤنٹ میں سالانہ 1.2 فیصد کی کمی آئی مگر 2000 سے 2018 کے دوران یہ شرح بڑھ کر 2.6 فیصد ہوگئی ہے ۔

اس تحقیق کے مطابق یہ انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا بحران ہے اور اگر ہم نے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو یہ مسئلہ اس سطح پر پہنچ جائے گا جہاں سے اس کو ریورس کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ، رواں ہفتے دنیا کی آبادی 8 ارب ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 12 سال میں ایک ارب لوگوں کا اضافہ ہوا ۔ آبادی کے لحاظ سے چین پہلے ، بھارت دوسرے ، امریکا تیسرے ، انڈونیشیا چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 1800 کے اوائل میں انسانی آبادی ایک ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔ 1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچی اور اب یہ 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرنے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذا، ذاتی صفائی اور ادویات کے نظام بہتر ہوئے ہیں۔ اسی طرح کچھ ممالک میں زیادہ شرح پیدائش کا تسلسل بھی برقرار رہا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 7 ارب کے بعد آبادی کو 8 ارب ہونے میں 12 سال لگے جبکہ 9 ارب کے سنگ میل تک پہچنے میں 15 سال (2037 میں ایسا ہوگا) لگ جائیں گے۔

مزیدخبریں