لاہور: ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری ۔
ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کارگو ٹرین کے کرایوں میں ہوش روبا اضافہ کیا گیا ہے ۔ لاہور اور بادامی باغ اسٹیشن سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کردیا گیا ۔ فیصل آباد سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ 2 لاکھ 29 ہزار 670 جبکہ ملتان سے کراچی تک 2 لاکھ 65 ہزار 950 روپے کردیا گیا ۔ ملتان سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2لاکھ 65 ہزار 950 روپے کردیا گیا ہے ۔
کرایوں میں ہوش روبا اضافہ پر تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کی بجائے روڈ ٹرانسپوٹ کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ کارگو ٹرین نہ چلنے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔
خسارے میں ڈوبے محکمہ کے افسروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کارگو ٹرین سے تاجر برادری نے سامان کی ترسیل بند کردی ۔ ملتان سے بھی تاجروں نے کرایوں میں اضافہ پر کارگو ٹرین کئی روز سے بند ہے ۔