چمن: پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے

چمن: پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے

چمن: پاک افغان بارڈر پر باب دوستی آج پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ  باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس حوالےسے حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔پاک افغان سرحد پرباب دوستی بند ہونے سے  سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے۔
 

 چمن کے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ سرحدپارپھنسے  پاکستانیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ان پاکستانیوں میں اکثریت روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کی ہے۔


دوسری جانب کسٹم حکام  کا کہنا ہے کہ  باب دوستی سے امپورٹ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی معطل ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں