اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ دل کو سکون اس وقت ملے گا جب ثاقب نثار اور اس کے رفقا پارلیمنٹ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیپٹن صفدر نے کہا کہ پانامہ کیا تھا جس کی بنیاد پر چلتا ہوا پاکستان ادھیڑ کے رکھ دیا گیا ۔پانامہ معاملے پر جب مجھے گرفتار کرکے لے جارہے تھے اسی وقت مجھ پر مقدمات درج کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ چار میں سے ایک مقدمہ میں مجھے بری کر دیا گیا ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا دل کو تسکین اسی وقت ہوگی جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے رفقاء کے ساتھ پارلیمنٹ کے سامنے کھڑا ہوگا ۔