اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ سے متعلق چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نا کرے؟ توشہ خانہ الزام نہی یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے، آپ اسی کیس میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں، آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے، آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں،