پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مبطابق رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا خوشی ہوتی ہے جب پاکستانی ٹیم مجھے غلط ثابت کرتی ہے: شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانیکی تصدیق کردی
ہے ۔
شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بائیوپک میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔
شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی ۔
ادکار عمیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں، میں شعیب اختر کا کردار نبھاؤں گا، بڑے پردے پر لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے‘۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔