سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر  تھانہ سول لائن نے  مقدمہ درج کر لیا 

12:32 PM, 17 Nov, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر  تھانہ سول لائن نے  مقدمہ درج کر لیا  ،،پولیس نے شیخ رشید کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔پولیس نے لال حویلی کی سیکورٹی بھی بڑھا دی  ۔

گزشتہ روز سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید کیخلاف دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ۔دھمکی آمیز کالر نے اپنا نام ارشد انصاری بتایا تھا۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی اور زیر دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے شیخ رشید کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیدیا ۔پولیس نے لال حویلی کی سیکورٹی بھی بڑھا دی  ۔

مزیدخبریں