عمران خان کے توشہ خانہ سے ایک ہیرا 250 میں خرید کر 500 روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف

عمران خان کے توشہ خانہ سے ایک ہیرا 250 میں خرید کر 500 روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے اشیا لے کر فروخت کرنے کے معاملے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے ایک ہیرا 250 میں خریدا اور 500 میں بیچ دیا۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانے سے لیے گئے پین میں جڑا ایک ہیرا صرف 275 روپے میں خریدا اور 500 روپے میں فروخت کردیا۔

عمران خان نے ایک ہیرے کی قدر کا اندازہ صرف 1000 روپے لگوایا اور 1466 ہیروں سے جڑے سعودی ولی عہد کی طرف سے دیے گئے پین کی قیمت کا اندازہ صرف 15 لاکھ روپے لگوایا۔

سابق وزیر اعظم نے  پین 20 فیصد رقم ادا کرکے یعنی صرف 3 لاکھ روپے میں خریدا اور اسے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں فروخت کیا۔

مصنف کے بارے میں