واشنگنٹن :امریکا نے تیل بردار جہاز پر حملے میں ایرانی ڈرون استعمال ہونے کادعویٰ کیا ہے ۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اومان کے قریب بحری جہاز کو ایرانی ساختہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ،شپنگ کمپنی کے مطابق،حملے میں تیل بردار جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے ،حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا نہ ہی تیل لیک ہوا،تیل بردار جہاز اسرائیلی بزنس مین کی ملکیت تھا جس کو اومان کے قریب بین الاقوامی پانیوں پر نشانہ بنایا گیا تھا۔