عوام تیار ہوجائیں ،گیس کا شدید بحران ، صرف صبح ،دوپہر اور شام کو گیس ملے گی ، سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوگا

12:00 PM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عوام تیار ہوں جائیں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہونے لگی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر پنجاب ہوگا۔ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ 

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق دسمبر اور جنوری میں گیس کا بحران ہوگا۔ حکومت نے گیس کمپنیوں کو لوڈ مینجمنٹ کی اجازت دے دی ہے۔ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے میں 3 اوقات میں گیس ملے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح 5 سے 8 ، دوپہر 12 سے 2 اور رات 6 سے 8 بجے تک گیس ملے گی۔ 

مزیدخبریں