کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس ملتوی کردیا گیا

11:21 AM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کاآج طلب کیا گیاغیر معمولی اجلاس ملتوی کر دیا  گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کاغیرمعمولی اجلاس آج تین بجےطلب کیا گیا تھا۔

  ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس بلایاتھا جس کا کوئی ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیولنک کےذریعے اجلاس کی صدارت  کرنی تھی جبکہ اجلاس میں تمام وفاقی وزراکوشرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کرنا تھی۔ 

مزیدخبریں