اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پر دھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہو جائے۔عام شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نےتاجروں کی درخواست کو پی ٹی آئی کے دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو جلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کا حق ہے مگر عام شہریوں کے حقوق بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں. جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ دیا تھا کہ تمام جلسے پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے۔سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔