جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، عمران خان کے روس سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے: ترجمان محکمہ خارجہ

08:50 AM, 17 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : ترجمان  امریکی محکمہ خارجہ  ویدانت پٹیل نے   کہا ہے کہ خوشحال و جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں ۔امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے ۔

پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات میں قطعی صداقت نہیں ۔ ان کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔پاکستان  میں ہم پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں