رواں سال کا دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہو گا ،کس ملک میں دیکھا جاسکے گا ؟

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہو گا ،کس ملک میں دیکھا جاسکے گا ؟

 اسلام آباد:رواں سال کا دوسرا چاند گرہن19 نومبرکو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا  آغاز  پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر4 منٹ پر ہوگا۔