خادم حسین رضوی کی برسی ،سعد رضوی کی رہائی سے متعلق اہم فیصلہ 

10:08 PM, 17 Nov, 2021

اسلام آباد :تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت لا اینڈ آرڈر کے حوالے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ،سعدرضوی کی رہائی کو وفاقی نظر ثانی بورڈ فیڈرل کے فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ ایک دفعہ پھر لٹک گیا ، سعد رضوی کی رہائی کو وفاقی نظر ثانی بورڈفیڈرل کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خادم رضوی کی برسی پر ضلعی انتظامیہ کوتحریک لبیک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے وفاقی نظر ثانی بورڈ میں سعد رضوی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے جس میں کہا گیا کہ سعد رضوی کو رہا کردیا جائے تو اعتراض نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں