والدین کیلئے بڑی خوشخبری، تمام نجی سکولوں کوماہانہ فیسوں میں ریلیف دینے کی ہدایت

09:33 PM, 17 Nov, 2021

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام نجی سکولوں کو خیبر پختونخوا ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کی شق 26 کے تحت یکم جولائی سے 30 ستمبر 2021 تک طالب علموں کی ماہانہ فیسوں میں ریلیف دینے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کے پرنسپلز کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ مدت کے لئے پہلے سے جمع کردہ فیس بعد میں آنے والے مہینوں کی فیسوں میں ایڈجسٹ کی جائیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ ہدایات حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ2020 کے تحت فیسوں میں رعایت کی مدت میں تین ماہ کے اضافے کے اعلامیے کے تناظر میں جاری کی ہیں۔

مزیدخبریں