دبئی: شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا جبکہ اس میں 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز ہوں گے
گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت ،آئر لینڈ ،جنوبی افریقا اور یوگنڈا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے اور گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Mark your calendars ????
— ICC (@ICC) November 17, 2021
Here are the full fixtures of the ICC Under 19 Men's Cricket World Cup 2022 ????https://t.co/cM3iSfgcZS
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی