شاہین آفریدی نے آئی سی سی کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

08:38 PM, 17 Nov, 2021

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کرانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا اعزاز شاہین شاہ آفریدی کے نام کر دیا۔

آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کا بھارت کے خلاف اوپننگ اسپل ’ پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دیا ہے۔ چھ فٹ 6 انچ کا قد رکھنے والے 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے روائتی حریف بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر تجربہ کار بھارتی اوپنر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور اس کے بعد اپنے دوسرے ہی اوور میں کے ایل راہول کو ناقابل یقین گیند پر بولڈ کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بولنگ کے باعث بھارتی بیٹنگ لائن بُری طرح لڑ کھڑا گئی اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں