وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے درمیان اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

08:23 PM, 17 Nov, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے انتظامی امور کی اصلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی شریک تھے ،ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور کی اصلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اس اہم ملاقات میں  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن پر پیش رفت اور کسان کارڈ و ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان کے مثبت اثرات پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں